عمران عباس نے بھارتی گانا گاکر پاکستان سے اظہارِ محبت کردیا

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)پاکستان سمیت بھارت میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار عمران عباس عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے .

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے، 12ویں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خاص انتظامات کیے گئے ہیں .

عام انتخابات کے لیے جہاں عوام پُرجوش نظر آرہی ہے تو وہیں شوبز ستارے بھی سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہے ہیں جبکہ کچھ اداکار تو اپنا کام چھوڑ کر ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے آبائی شہر کا رُخ کررہے ہیں تاکہ اپنے پسندیدہ لیڈر کو ووٹ ڈال سکیں .

اسی سلسلے میں معروف اداکار عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی چلاتے ہوئے کافی خوش نظر آرہے ہیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران عباس گاڑی چلاتے ہوئے بالی ووڈ فلم ‘بھج: دی پرائیڈ آف انڈیا’ کا گانا ‘دیش میرے’ گنگنا رہے ہیں .

عمران عباس نے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے قبل بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کا یہ گانا گنگنا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا .

اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عام انتخابات میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے اسلام آباد روانہ ہو رہے ہیں .

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں پر ملک بھر سے 17 ہزار 816 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ چند حلقوں میں بڑی سیاسی شخصیات بھی مدمقابل ہیں .

الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 25 سال تک عمر کے 2 کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار371 نئے ووٹرزبھی شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں