‘خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں ‘نوازشریف نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پیغام جار ی کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف اور مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 128 میں ماڈل ٹاون کے پولنگ سٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا جس کے بعد نوازشریف نے کہا کہ خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں، ملک میں ایک پارٹی کی اکثیریت حکومت ضروری ہے ، الیکشن میں ایک جماعت کو مکمل مینڈیٹ ملنا چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قربانیاں دے کر یہ دن دیکھ رہے ہیں، عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ دیں، پاکستان کے لوگ خوشحال زندگی بسر کریں گے ، کچھ لوگوں نے آ کر خوشحالی کے خواب کو بکھیر کر رکھ دیا ۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازنے برے وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور بھر پور کام کیا، ان کی جدوجہد میں کوئی شک نہیں ہے ، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے جیلیں کاٹی ہیں، شہبازشریف کی پارٹی کیلئے بے پنا ہ خدمات ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ بدتمیزی اور بدتہذہبی کے کلچر کو ختم کرنا ہو گا۔

Recent Posts

کے الیکٹرک بے لگام گھوڑا اور آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک ایک بے…

14 mins ago

سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر…

23 mins ago

بابراعظم نے ٹی 20کرکٹ میں روہت شرما سے اہم اعزاز چھین لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رنز کی دوڑ میں…

28 mins ago

ریاست لوگوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، پشاور ہائی کورٹ

پشاور(قدرت روزنامہ) لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے…

32 mins ago

بجٹ سے پہلے حکومت نے پیٹرول کے حوالے سے کیا فیصلہ کرنا ہے ۔۔؟ مصدق ملک نے کھل کر بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجٹ سے پہلے…

36 mins ago

چیئرمین پی سی بی سے وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی ملاقات، ایشین چیمپئن شپ میں کامیابی پر15لاکھ کا چیک دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشین چیمپئن شپ میں…

39 mins ago