”ڈرا کر نہیں ہرا کر جیتو“سب کوووٹ ڈالنا چاہیے،جہاں حالات خراب ہیں وہ پھر بھی نکلیں

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف سماجی کارکن اور گلو کار شہزاد رائے نے کہا ہے کہ اپنے شہر کے مسئلے کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک موقع ملتا ہے تو وہ ووٹ ہوتا ہے جو سب کو ڈالنا چاہیے اس مرتبہ آپ کی کمپین کا نام ہونا چاہیے ”ڈرا کر نہیں ہرا کر جیتو“ . وہ نجی ٹی وی پر چلنے والی ”الیکشن 2024ء کی نشریات“ میں میزبان حامد میر اور محمد جنید سے گفتگو کررہے تھے .

شہزاد رائے نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ انتخابات ہورہے ہیں، جب 2 اسمبلیوں میں انتخابات نہیں ہوئے تو 2 وجوہات سامنے آئی تھیں، ایک یہ کہ ہمارے پاس فنڈز نہیں ہیں دوسرا یہ کہ ہم سیکیورٹی نہیں فراہم کرسکتے، میرے خیال سے اب جو حالات ہیں اس کے باوجود الیکشن ہونا بہت بڑی بات ہے، یہ کہنا آسان ہے لیکن ایک رسک فیکٹر تو ہے جہاں حالات زیادہ خراب ہیں وہ پھر بھی نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں ، جو بھی وہ سمجھتے ہیں بہتر حکومت ہے جو معیشت اور دہشتگردی پر بہتر طریقے سے قابو پاسکتی ہے ان کو منتخب کریں . میرا خیال ہے اس مرتبہ کمپین کا نام ہونا چاہیے ”ڈرا کر نہیں ہرا کر جیتو“ .

. .

متعلقہ خبریں