آج آزادی کا دن ہے ، ووٹرز باہر نکلیں ، بیرسٹر گوہر
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوری تاریخ کا آج نازک دن ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ باہر نکلنا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پولنگ اور گنتی کا عمل درست ہو گا تو جہموری عمل مکمل ہو گا۔ انتظامیہ تعاون کرے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ووٹرز باہر نکلیں ، آج آزادی کا دن ہے، آج کے دن کا پورا پاکستان انتظار کرتا رہا ہے۔
اس سوال پر کہ وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار آپ ہوں گے؟۔ جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ خان صاحب جس پر انگلی رکھیں گے ، وہی پارٹی لیڈ کرے گا۔