سندھ اسمبلی کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، اکثریت پر پیپلزپارٹی کامیاب


کراچی(قدرت روزنامہ) عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد سندھ میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق اب تک بیشتر نشستوں پر پیپلز پارٹی میدان مار چکی ہے۔
ریٹرننگ افسران نے صوبائی اسمبلی کی 55 نشستوں کے نتائج جاری کر دیے جس کے مطابق پیپلز پارٹی 48 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ 3 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ جی ڈی اے امیدوار 2، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئے۔
پی ایس 1
پی ایس 1 جیکب آباد1 میں پیپلز پارٹی کے شیر محمد مغیری 48385 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار سخی عبدالرزاق کھوسو 18115 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح فیصد 37.26 رہی اور 3611 ووٹ مسترد کیے گئے۔
پی ایس 5
پی ایس5 کشمور3 میں پیپلزپارٹی کے میر عابد سندرانی 31ہزار132 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی کے حافظ رب نواز کو 21ہزار52 ووٹ ملے۔کشمور3 کی نشست پر ووٹوں کی شرح فیصد 35.15 رہی اور 6091 ووٹ مسترد کیے گئے۔
پی ایس 6
پی ایس6 کشمور3 میں محبوب علی خان بجارانی 86ہزار365 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی ایف کے عبدالقیوم 9945 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 55.26 فیصد رہا اور مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 4627 رہی۔
پی ایس10
پی ایس 10 لاڑکانہ1 پیپلز پارٹی کی فریال تالپور 85ہزار917 ووٹ لیکر فاتح قرار پائیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے کفایت اللہ 18ہزار475 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔صوبائی نشست میں ووٹر ٹرن آؤٹ 47.92 فیصد رہا اور مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 4181 رہی۔
پی ایس11
پی ایس11 لاڑکانہ2 میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل سومرو 41ہزار158 ووٹ لیکر فاتح قرار پائے جبکہ جی ڈی اے کے کاظم علی عباسی 20ہزار860 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 36.55 فیصد رہا اور مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 2704 رہی۔
پی ایس 12
پی ایس 12 لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کے سہیل انور سیال 54ہزار77ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے معظم عباسی 31ہزار850 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 46.96 فیصد رہا اور مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 4736 رہی۔
پی ایس 20
پی ایس 20 گھوٹکی میں پیپلز پارٹی کے محمد بخش مہر 87 ہزار431 ووٹ لے کے کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی کے اسحاق لغاری 9401 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پی ایس 20 میں ووٹر ٹرن آؤٹ 47 فیصد رہا اور مسترد شدہ ووٹوں کی تعداد 3668 رہی۔
پی ایس 21
پی ایس 21گھوٹکی میں پیپلزپارٹی کے علی نواز مہر 63ہزار758 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے غلام علی عباس 29ہزار273ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 46 فیصد رہا اور 5206 ووٹ مسترد کیے گئے۔
پی ایس 26
پی ایس 26 خیرپور1 میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ 63ہزار686 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے امام بخش پھپلوٹو 19041 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 43.95 فیصد رہا اور 3482 ووٹ مسترد کیے گئے۔
پی ایس 27
پی ایس 27 خیرپور2 میں پیپلزپارٹی کے ہالار وسان 91ہزار131 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی کے شریف برڑو 10ہزار734 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 48.33 فیصد رہا اور 2400 ووٹ مسترد کیے گئے۔
پی ایس 36
پی ایس 36 بے نظیر آباد1 میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی بہن عذرا فضل 75ہزار866 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار میر بہاول خان رند نے 16ہزار228 ووٹ حاصل کیے۔صوبائی نشست پر ووٹر ٹرن آؤٹ 44.69 فیصد رہا اور 3601 ووٹ مسترد کیے گئے۔
پی ایس 43
پی ایس 43 سانگھڑ4 میں پیپلز پارٹی کے پارس ڈیرو 67 ہزار 851 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے نیاز حسین 23 ہزار 869 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 42.92 فیصد رہا اور 3097 ووٹ مسترد کیے گئے۔
پی ایس 57
پی ایس 57 مٹیاری2 میں پیپلزپارٹی کے مخدوم فخر الزمان 52ہزار 175 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے جلال شاہ جاموٹ 44 ہزار 873 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔
صوبائی نشست پر ووٹر ٹرن آؤٹ 47.34 فیصد رہا اور 3549 ووٹ مسترد کیے گئے۔
پی ایس 59
پی ایس 59 ٹنڈوالہ یار2 میں پیپلزپارٹی کے امداد پتافی 62ہزار771 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے محمد محسن 29ہزار325 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔صوبائی نشست پر ووٹر ٹرن آؤٹ 52.80 فیصد رہا اور 4375 ووٹ مسترد کیے گئے۔
پی ایس 68
پی ایس 68 بدین1 میں پیپلزپارٹی کے ہالیپوٹا 63ہزار 348 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے منصور علی نظامانی 14ہزار 203 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 45.7 فیصد رہا اور 3299 ووٹ مسترد کیے گئے۔
پی ایس 73
پی ایس 73 سجاول1 میں پیپلز پارٹی کے شاہ حسین شاہ شیرازی 72 ہزار 942 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے محمد اسماعیل میمن 6167 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40.66 فیصد رہا اور 2334 ووٹ مسترد کیے گئے۔
پی ایس 75
پی ایس 75 ٹھٹھہ1 میں پیپلز پارٹی کے ریاض شیرازی 80 ہزار 744 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے محمد ارشد میمن 6 ہزار 596 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔صوبائی نشست پر ووٹر ٹرن آؤٹ 39.21 فیصد رہا اور 5063 ووٹ مسترد کر دیے گئے۔
پی ایس77
پی ایس77 جامشورو1 میں سابق وزیراعلی مراد علی شاہ 74ہزار613 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جی ڈی اے کے روشن برڑو 10ہزار268 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 53.44 فیصد رہا اور 2930 ووٹ مسترد کیے گئے۔
پی ایس78
پی ایس78 جامشورو2 میں پیپلز پارٹی کے سکندر شورو 51ہزار188 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے منیر حیدر شاہ 10ہزار850 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔
صوبائی نشست میں ووٹر ٹرن آؤٹ 45.38 فیصد رہا اور 1709 ووٹ مسترد کیے گئے۔
پی ایس 84
پی ایس 84 ملیر1 میں پیپلز پارٹی کے یوسف بلوچ 25ہزار348 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار زین کولاچی 13ہزار437 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
صوبائی نشست میں ووٹر ٹرن آؤٹ 44.55 فیصد رہا اور 1385 ووٹ مسترد کیے گئے۔
پی ایس 85
پی ایس 85 ملیر2 میں پیپلز پارٹی کے ساجد جوکھیو27ہزار791 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے پیر حفیظ اللہ 14304ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 42.34 فیصد رہا اور 1365 ووٹ مسترد کیے گئے۔