سانحہ 9 مئی کیسز؛ عمران خان اورشاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سانحہ 9 مئی سے متعلق کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت مںظور ہو گئی۔راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے سانحہ 9 کے کیسز میں ضمانت سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو اور آرمی میوزیم حملہ سمیت 12 مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی۔
عدالت نے کہا کہ سانحہ 9 مئی کے مقدمات کے تمام ملزمان ضمانتوں پر ہیں اس لیے بانی پی ٹی آئی کو گرفتار رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی بھی 13 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی گئی۔ ضمانت منظور ہونے کے باوجود عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی رہائی کا امکان نہیں کیونکہ دونوں رہنما سائفر کیس میں سزا یافتہ ہیں۔
عدالت نے سانحہ 9 مئی مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

Recent Posts

بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت…

13 mins ago

سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر لیک: عدالت میں موبائل فون لے جانے پر پابندی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویرلیک ہونے کے بعد…

16 mins ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

24 mins ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

25 mins ago

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں…

30 mins ago

وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں…

34 mins ago