این اے 128، عون چوہدری کی اہلیہ نور بخاری بھی بول پڑیں

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے شوہر اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدوار عون چوہدری کی جیت پر ان کی پوسٹ پر نامناسب تبصرے کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق نور بخاری کے شوہرعون چوہدری نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 128 سے کامیابی حاصل کی، انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کو شکست دی، شوہر کی کامیابی کے بعد نور بخاری کی سوشل میڈیا پوسٹس پر صارفین نے غیر اخلاقی تبصرے کیےجس پر نور نے انسٹاگرام سٹوری میں ایسے کمنٹس کرنے والوں کو جواب دیا۔

سابقہ اداکارہ نے کسی کا نام لیے بغیر لکھا کہ صارفین اپنا غصہ ان کی پوسٹس پر نہ اتاریں اور مہربانی کرکے اپنی منفی سوچ خود تک محدود رکھیں۔عون چوہدری کی اہلیہ نے مزید لکھا کہ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ جس کسی شخص کو اپنے گھر میں سالن میں کوئی دوسری بوٹی نہیں پوچھتا، وہ بھی سوشل میڈیا پر آکر معروف شخصیات کے خلاف لکھتے ہیں۔

نور بخاری نے لکھا کہ ایسے لوگ اپنی بھڑاس شخصیات کی سوشل میڈیا پوسٹس پر آکر نکالتے ہیں۔

واضح رہے کہ نور بخاری نے دو دن قبل انسٹاگرام پر عون چوہدری کی تصویر شیئر کی تھی جس پر قرآنی آیت درج تھی، انہوں نے اس پوسٹ پر تبصرے بند کیے ہوئے تھے۔

Recent Posts

پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سکواڈ کیلئے 15 کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیئے ، کون کون شامل ؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بوڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کے 15…

4 mins ago

حکومت کی نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع خارج کرنے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے نان فائلرز کی موبائل…

4 mins ago

ماہرہ خان نے سٹیج پر اپنے اوپر ’نامعلوم چیز‘ پھینکنے والے شخص کو انتہائی خوبصورت جواب دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے دوران پیش آنے والے…

10 mins ago

فواد خان جیسے بڑے اداکاروں سے میرا موازانہ قابلِ فخر ہے، بھارتی اداکار

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ‘ہیرامنڈی : دی ڈائمنڈ…

15 mins ago

کیریبیئنز آج بھی سوئنگ کے سلطان ’وسیم اکرم‘ کے سحر میں مبتلا

کراچی(قدرت روزنامہ)کیریبیئنز ابھی تک سابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے سحر میں مبتلا ہیں۔…

25 mins ago

سبزی خوروں کی غذاؤں اور بہتر صحت کے درمیان تعلق کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک نئے تجزیے کے مطابق سبزی خوروں کی غذاؤں کا تعلق بہتر…

30 mins ago