ایم کیو ایم نے حکومت بننے پر ن لیگ سے سندھ کی گورنر شپ مانگ لی ، ذرائع


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن اورایم کیو ایم پاکستان کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے مطالبات کی فہرست نوازشریف کے سامنے رکھ دی، ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے ن لیگ کی حکومت بننے کی صورت میں سندھ کی گورنر شپ مانگ لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں میں ایم کیو ایم کو آن بورڈ رکھا جائے گا، ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے درمیان آئندہ مل کر چلنے پر اتفاق ہوا۔ اورملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے لائحہ عمل پر غور کیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی، نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ آپ نے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرنا ہے۔