محمد عامر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلیے سود مند ثابت ہوں گے: سرفراز احمد

کراچی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد عامر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلیے سود مند ثابت ہوں گے . کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے 2 سال میں جہاں بھی لیگ کھیلی وہ ٹیم ٹاپ کر رہی ہے .

انہوں نے کہا کہ محمد عامر اور سہیل خان نئی اور پرانی گیند کروانے کے ماہر ہیں . سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی بننے پر مبارکباد دی .

انکا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے محسن نقوی نے بہترین کام کیے . سرفراز احمد نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کےلیے غیرملکی کھلاڑی میچز شروع ہونے سے پہلے آجائیں تو اچھا ہے .

. .

متعلقہ خبریں