مستقبل کی سیاسی حکمت عملی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مستقبل کی سیاسی حکمت عملی طے کرنے کیلیے مولانا فضل الرحمٰن نے جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے . اجلاس 18 فروری کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں انتخابات کے نتائج کے بعد کی صورتحال زیر بحث آئے گی .

"جنگ " کے مطابق مرکزی ترجمان اسلم غوری نے بتایا کہ پارٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری کی جانب سے عاملہ کے اراکین کو ایجنڈا روانہ کر دیا گیا ہے ، اجلاس میں صوبوں کے امراء اور نظماء بھی شریک ہوں گے ،اجلاس میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی .

مولانا امجد خان کے مطابق شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے، لیکن ابھی ملاقات اور اس کی جگہ کا تعین نہیں ہوا ، جے یو آئی کی قیادت ملکی صورتحال پر گہری نظر سے غور کر رہی ہے مولانا فضل الرحمٰن اجلاس کے بعد پارٹی کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں