مبینہ دھاندلی؛ بلوچستان بھر میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے شٹرڈاؤن ہڑتال


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی جانب سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔ بی این پی، نیشنل پارٹی، پشتون خوا ملی عوامی پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے عام انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کے خلاف صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی تھی، جس پر آج منگل کے روز تمام بازار، مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
دریں اثنا بلوچستان بار کونسل اور انجمن تاجران کی جانب سے بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کردی گئی ہے۔ ہڑتال کے دوران انتخابی نتائج میں مبینہ ردوبدل اور دھاندلی کے الزامات پر بلوچستان کے مختلف مقامات پر دھرنے بھی دیے جا رہے ہیں۔
نوشکی میں انتخابات میں دھاندلی اور نتائج تبدیل کرنے کے خلاف عوام احتجاج کررہے ہیں۔ 4جماعتی اتحاد کی کال پر نوشکی میں مکمل شٹرڈاوٴن ہڑتال کی و جہ سے کاروباری مراکز، دکانیں اور شاپنگ سینٹرز بند ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے جاری احتجاج تیسرے روز میں داخل ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے قومی شاہراہ بلاک ہے۔
اُدھر چمن میں پشتونخوا میپ، اے این پی کی جانب سے ہڑتال کی کال پر شٹر ڈاؤن ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے گزشتہ 5 روز سے ڈی آر او دفتر کے سامنے دھرنا بھی دیا جا رہا ہے جب کہ شہر بھر میں بینک، پاسپورٹ آفس، نادرا آفس، پوسٹ آفس بھی آج دوسرے روز مکمل بند ہیں۔
اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ جب تک فارم 45 پر نتیجے کا اعلان نہیں ہوتا، تب تک احتجاج جاری رہے گا۔

Recent Posts

9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کرنے والے تاریخ…

5 mins ago

سلمان خان کی نئی فلم ‘سکندر’ کی ہیروئن کون؟ پروڈکشن ہاؤس کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ‘سکندر’ کی ہیروئن…

8 mins ago

سانحہ 9 مئی؛ وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔ایکسپریس…

23 mins ago

خزانے کو 4 ارب روپے نقصان ، مریم نواز نے کارروائی کا فیصلہ کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق دور میں خزانے کو 4 ارب…

33 mins ago

وزیر اطلاعات سے چینی سفیر کی ملاقات، معاشی بحالی سمیت دیگر امور پر گفتگو

لاہور(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی…

35 mins ago

وزیراعظم سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے پر گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا…

47 mins ago