خیبرپختونخوا میں حکومت سازی، پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی سے رابطہ


لاہور (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے مرکز اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطے کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے جماعت اسلامی کے سینئر رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لیے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر گوہر علی خان اور سینیٹر اعظم خان سواتی کا بھی لیاقت بلوچ سے رابطہ ہوا ہے۔ جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق ان رابطوں میں ملک میں جاری سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔