سرفراز احمد کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے استعفیٰ

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد بحثیت کھلاڑی پی ایس ایل 9 میں ایکشن میں ہوں گے .

ذرائع نے بتایا کہ شین واٹسن کی تجویز پر سرفراز احمد کپتانی سے دسبردار ہوئے ہیں .

ذرائع نے یہ بھی بتادیا کہ رائیلی روسو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے کپتان جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے .

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کل لاہور میں اپنے پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی .

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 9 میں اپنا پہلا میچ پشاور زلمی کیخلاف 18 فروری کو کھیلے گی .

. .

متعلقہ خبریں