سندھ کا وزیراعلیٰ کون ہو گا؟نام سامنے آ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ )پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبے میں اکثریت حاصل کرنے کیلئے اب وزیراعلیٰ کے ناموں پر غور شروع کر دیاہے جس سلسلے میں چار نام پر غور کیئے جانے کی خبریں گردش میں ہیں لیکن بلاول بھٹو زرداری ایک مرتبہ پھر سے مراد علی شاہ کے حق میں ہیں .

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے سندھ کے وزیراعلیٰ کے لیے نامزدگی پر فیصلہ چند روز میں متوقع ہے ، وزیراعلیٰ سندھ کے لیے فریال تالپور، مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ اور شرجیل میمن کے نام زیرِ گردش ہیں .

پیپلز پارٹی کے بعض رہنما فریال تالپور کو سندھ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ نامزد کرانا چاہتے ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری چاہتے ہیں مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ نامزد کیا جائے .

پیپلز پارٹی کے حلقوں میں وزارتِ اعلیٰ کے لیے مراد علی شاہ پسندیدہ امیدوار ہیں . آصف زرداری کا اعتماد رکھنے والے شرجیل میمن اور ناصر حسین شاہ بھی وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے لیے دوڑ میں شامل ہیں . ذرائع کے مطابق سندھ کے نئے وزیراعلیٰ کا فیصلہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی باہمی مشاورت سے ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں