کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے بھی جواب دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن پر کمشنر راولپنڈی علی چٹھہ کی جانب سے لگائے گئے دھاندلی کے الزامات کی سختی سے تردید کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا بیان میں کہناتھا کہ کسی بھی ڈویژن کا کمشنر ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر نہیں ہوتا اور نہ ہی کمشنر کا الیکشن کے کنڈکٹ میں کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے ، ، الیکشن کمیشن کے کسی عہدیدار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کیلئے کمشنر راولپنڈی کو کبھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں ،الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کرائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ جو ڈی آر او کی فہرست تھی اس میں راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا نام حسن وقار چیمہ ہے ۔

یاد رہے کہ کمشنر راولپنڈی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتاہوں ، میں انتخابی دھاندلی پر اپنےآپ کو پولیس کے حوالے کر تاہوں، میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے ، ہم نے ہارے ہوئے امیدواروں کو 50 ، 50 ہزار کی لیڈمیں تبدیل کر دیا۔ کمشنر راولپنڈی کا کہناتھا کہ جتنے بھی انتظامی ادارے ہیں جس میں پولیس اور الیکشن کمیشن کا عملہ ہے وہ بھی اس دھاندلی میں ملوث ہیں ، ہم نے انتخابی نتائج تبدیل کیئے ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے 14 حلقوں میں دھاندلی کی گئی، میں پوری طرح ملوث ہوں اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہاہوں ۔

علی چٹھہ کا ویڈیو بیان میں کہناتھا کہ بہت زیادہ پریشر تھا، میں نے آج صبح فجر کی نماز کے بعد خود کشی کرنے کی بھی کوشش کی لیکن پھر میں نے سوچا کہ کیوں نہ عوام کے سامنے یہ ساری چیزیں رکھوں ، میں خود حرام کی موت کیوں مروں ، میں اس قرب سے گزر رہاہوں ، بیوروکریسی سے گزارش ہے کہ سیاسی لوگوں کیلئے کوئی غلط کا م نہ کریں۔

اپنے اعتراف میں علی چٹھہ کا کہناتھا کہ میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتاہوں ، میں انتخابی دھاندلی پر اپنےآپ کو پولیس کے حوالے کر تاکے حوالے کرتاہوں، میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے ، ہم نے ہارے ہوئے امیدواروں کو 50 ، 50 ہزار کی لیڈمیں تبدیل کر دیا۔ کمشنر راولپنڈی کا کہناتھا کہ جتنے بھی اتنظامی ادارے ہیں جس میں پولیس اور الیکشن کمیشن کا عملہ ہے وہ بھی اس دھاندلی میں ملوث ہیں ، ہم نے انتخابی نتائج تبدیل کیئے ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے 14 حلقوں میں دھاندلی کی گئی، میں پوری طرح ملوث ہوں اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہاہوں ۔

Recent Posts

‘اوپن اے آئی’ اب گوگل کو ٹکر دینے کے لیے تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)‘چیٹ جی پی ٹی’ بنانے والی امریکی کمپنی ‘اوپن اے آئی’ نے…

2 mins ago

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا قومی ہاکی ٹیم کیلئےانعام کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے قومی ہاکی ٹیم کیلئےانعام کا اعلان کردیا۔ میئر کراچی…

11 mins ago

افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 300 ہوگئی

کابل(قدرت روزنامہ)افغانستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے شمالی صوبے بغلان میں اموات کی تعداد…

36 mins ago

چین کے ریگستان میں اونٹوں کیلئے ٹریفک سگنلز نصب کر دیئے گئے

بیجنگ(قدرت روزنامہ)چین کے ایک ریگستان میں اونٹوں کی نقل و حرکت میں روانی کےلیے ٹریفک…

47 mins ago

گورنر کے پی مینڈیٹ چور ہیں علی امین گنڈا پور بالکل ٹھیک کر رہے ہیں، رؤف حسن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کہتے ہیں مینڈیٹ چوروں سے…

7 hours ago

عمران خان طلاق کے بعد بیٹی کی تحویل سے متعلق بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے…

7 hours ago