جعلی فارم 45 پر یورپی یونین کو خود تردید کرنا پڑی، مریم اورنگزیب


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جعلی فارم 45 کے بعد پیش خدمت ہے یورپی یونین کا جعلی پریس ریلیز، جعلی فارم 45 پر یورپی یونین کو خود تردید کرنا پڑی۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور دنیا کو پتہ چل گیا ہوگا یہ کتنے بڑے جھوٹے اور جعلساز ہیں، برطانوی ادارے ڈی ایف آئی ڈی کو بھی اتوار کو پی ٹی آئی کے جھوٹ پر تردید جاری کرنی پڑی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹے الزامات پر چین کو تردید کرنا پڑی تھی، جو اپنے سیاسی مفاد کے لیے پاکستان کی عالمی رسوائی کرانے سے بھی باز نہیں آتے، پاکستان اور اداروں کے لیے عالمی جعلساز اور جھوٹا فتنہ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ 9 مئی سمیت ہر موقع پر پاکستان اور اداروں پر حملہ کرتے ہیں، آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک کو دیوالیہ کرنےکی دعوت دی گئی، ملکی حساس راز سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر کے ملک کی خارجہ پالیسی پر حملہ کیا گیا۔
ن لیگی رہنما نے کہا ہے کہ یہ ملک کا معاشی دیوالیہ، سیاسی دیوالیہ اور معاشرتی دیوالیہ کے ذمے دار ہیں۔ یہ جعلی فارم 45، جعلی پریس ریلیز اور امریکا سے مداخلت کی منتیں کر کے ملک کی جمہوریت پر حملہ آور ہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جمہوری اور سیاسی ساکھ کی حالت یہ ہے کہ پاکستان کی کوئی جماعت ہاتھ ملانے کو تیار نہیں۔

Recent Posts

مرتضیٰ سولنگی نے معیشت کی مضبوطی کیلئے تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ ناگزیرقراردیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے…

9 hours ago

پاکستان خواتین کی والی بال ٹیم ٹریننگ ٹور پر اٹلی روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان ویمنز والی بال ٹیم آج اسلام آباد سے اٹلی کے…

9 hours ago

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

10 hours ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

10 hours ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

10 hours ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

11 hours ago