انتخابات میں دھاندلی کرنے سے بہتر تھا الیکشن نہ کراتے: لیاقت علی جتوئی


نوشہرو فیروز(قدرت روزنامہ) سینئر سیاست دان لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کرنے سے بہتر تھا الیکشن نہ کراتے۔
جی ڈی اے کے جلسہ سے لیاقت علی جتوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ زرداری لیگ ہے میں ان کو پیپلزپارٹی نہیں مانتا، ٹھٹھہ میں یوم تشکر منایا گیا یہ یوم تشکر نہیں دھاندلی کا دن منایا گیا، ذوالفقار علی بھٹو کو ایک مرتبہ، محترمہ بینظیر کو دو مرتبہ اور زرداری کو 16 سال حکومت کیوں ملی؟ کیوں کہ یہ بھوپال ہے۔
لیاقت جتوئی نے کہا کہ الیکشن کے روز موبائل کیوں بند کیا گیا، ان کی پلاننگ تھی کہ دھاندلی کرنی ہے، دھاندلی کرنے کے باوجود نتائج تبدیل کئے گئے، اس سے بہتر ہے کہ الیکشن نہ کرواتے، ہم ان الیکشن کو نہیں مانتے، ہم پاکستان بنانے والوں میں سے ہیں، ہمارے باپ دادا نے یہ ملک بنایا اب کہتے ہیں آپ اینٹی سٹیٹ ہو ہم نے ملک بنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ حکومت پی پی کو نہیں دیں گے ہم ان کے خلاف مزاحمت کریں گے، آپ بیشک ہمیں گرفتار کریں، زرداری صاحب آپ نے کوئی ڈرائی کلین فیکٹری کھولی ہے جس میں سب کو آپ نے دھویا ہے، اب ہم تمہاری دھلائی کریں گے۔