پیپلز پارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب کیلئے 3 نام سامنے آ گئے


لاہور (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی نے گورنر پنجاب کے لئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، گورنر پنجاب کے عہدے کے لئے پارٹی قیادت نے تین نام چنے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق گورنر پنجاب کے عہدے کے لئے مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے گورنر پنجاب کے لیے مخدوم احمد محمود کا نام فیورٹ ہے وہ پارٹی کی پہلی ترجیح ہوں گے مخدوم احمد ن لیگ کے لئے بھی قابل قبول ہوں گے۔