مداح اسٹیڈیم میں ہراسانی کا شکار بننے والی ثنا جاوید کی حمایت میں آگئے
لاہور (قدرت روزنامہ)حال ہی میں کرکٹر شعیب ملک سے دوسری شادی کرنے والی اداکارہ ثنا جاوید کو اسٹیڈیم میں ہراسانی کا نشانہ بنانے والے افراد پر اداکارہ کے مداحوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے عوام کو جاہل قرار دے دیا۔شعیب ملک اور ثنا جاوید نے گزشتہ ماہ 28 جنوری کو انسٹاگرام پر تصاویر شئیر کرتے ہوئے شادی کی تصدیق کی تھی۔
دونوں کی یہ دوسری شادی ہے، کرکٹر نے پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے 2010 میں کی تھی، ان سے انہیں ایک بیٹا اذان بھی ہے جو اس وقت والدہ کے ہمراہ ہے۔اسی طرح اداکارہ ثنا جاوید نے پہلی شادی گلوکار و اداکار عمیر جسوال سے اکتوبر 2020 میں کی تھی اور 2023 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
شادی کے بعد گزشتہ ہفتے ثنا جاوید شوہر کے ہمراہ پہلی بار ملتان کے ایئرپورٹ پر دکھائی دی تھیں، جہاں وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز میں شوہر کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ان کے ساتھ تھیں۔
ثنا جاوید نے ملتان میں شوہر کا میچ بھی دیکھا اور اس دوران شوہر کی اچھی پرفارمنس پر خوش بھی دکھائی دیں اور میچ کے اختتام پر ثنا جاوید کو اسٹیڈیم میں دیکھ کر شائقین نے نعرے لگا کر انہیں ہراساں کیا تھا، جس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
View this post on Instagram
کرکٹ شائقین کی جانب سے ثنا جاوید کو نعرے لگا کر ہراساں کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اداکارہ کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کو نعروں سے ہراساں کرنے والے افراد کو جاہل اور جانور قرار دیا۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی وائرل یونے والی ویڈیوز میں ثنا جاوید کو اسٹیڈیم میں لگنے والے نعروں پر پریشانی کے عالم میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ لوگوں نے انہیں ثانیہ مرزا اور ثنا مرزا کے نعرے لگا کر ہراساں کیا۔
لوگوں کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی ثنا جاوید کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے ان کی حمایت کرتے ہوئے اداکارہ کو ہراساں کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔انٹرنیٹ صارفین نے ثنا جاوید کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ کسی کو کوئی حق نہیں کہ وہ اداکارہ کو یوں عوامی مقام پر ہراساں کرے۔
View this post on Instagram