دولہا کے بغیر شادی کی تقریبات پر تنقید کرنیوالوں کو جنت مرزا کی بہن سحر مرزا نے دوٹوک جواب دیدیا

 

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن سحر مرزا نے دولہا کے بغیر ہونے والی اپنی شادی کی تقریبات، نکاح اور رخصتی پر تنقید کا جواب دیا ہے .

روزنامہ جنگ کے مطابق ٹک ٹاکر و سوشل میڈیا اسٹار سحر حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ اور سٹوری کے ذریعے ’ورچوئل ویڈنگ‘ پر تنقید کرنے والے صارفین کو دوسروں کی خوشی میں خوش ہونے کا سبق دیا ہےاور لکھا ہے کہ یہ پیغام اُن سب کے لیے ہے جو پوچھ رہے ہیں کہ دولہا کہاں ہے؟

ان کاکہناتھاکہ یہ تقریبات صرف پیسے کا ضیاع تھیں وغیرہ وغیرہ، دولہا جہاں ہیں وہ بہت جَلد آئیں گے،میں صرف اتنا کہوں گی کہ یہ تقریبات صرف میری طرف سے تھیں، لڑکے والوں کی طرف سے نہیں، نکاح ہوا ہے میرا، نکاح کے بعد مجھے رخصتی کرنی تھی، اپنے شوہر کے پاس جانا تھا، اپنے ہی گھر نہیں رہنا تھا .

ٹک ٹاکر نے لکھا ہے کہ جب میرے شوہر آئیں گے، تو ہم اس سے بھی بڑے پیمانے پر تقریبات کریں گے، جو بھی ہوتا ہے اللّٰہ کی مرضی سے ہوتا ہے، اس کی مرضی کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہلتا، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں .

سحر مرزا نے اپنی سٹوری کے آخر میں واضح کیا ہے کہ یہ صرف نکاح تھا .

. .

متعلقہ خبریں