واضح رہے کہ گزشتہ روز برصغیر پاک وہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوا . عرس کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی . ضلعی انتظامیہ نے اس موقع پر فل پروف سیکیورٹی کا انتظام کیا ہے . داتا دربار کے اطراف راستوں پر کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں جبکہ بغیر ویکسینیشن والے افراد کو تقریبات میں شامل نہیں ہونے دیا جائیگا . حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز مزار پر رسم چادر پوشی سے کیا گیا . رسم چادر پوشی کے بعد محفل حسن قرأت کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کے دوسرے روز بعد نماز عشا عالمی محفل نعت کا انعقاد کیا جائے گا جس میں زائرین اور عقیدت مندں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی . دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 978ویں عرس کی تقریبات کے موقع پر مربوط سکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے . ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن (ر) سہیل چودھری نے کہا ہے کہ عرس کے موقع پر ملک بھر سے آنے والے زائرین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی . متعلقہ پولیس افسران منتظمین دربار کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور تمام تر سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں . منتظمین دربار کورونا وبا کے خطرات کے پیش نظر زائرین کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ کی ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید کریں . . .
لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور میں کل حضرت علی ہجویری المعرف داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مباک کے سلسلے میں عام تعطیل ہو گئی . اس حوالے سے نوٹیفکیش بھی جاری کر دیا گیا ہے .
متعلقہ خبریں