ماڈل تانیا سنگھ کی خودکشی کا معاملہ، پولیس نے بھارتی کرکٹر کو طلب کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی پولیس نے آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے ابھیشیک شرما کو ماڈل تانیا سنگھ کی خودکشی کے سلسلے میں انٹرویو کیلئے طلب کرلیا، ماڈل نے پیر کو ’’سورت‘‘ شہر میں خودکشی کرلی تھی .

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کو ان کے موبائل سے ابھیشیک کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات ملے ہیں .

دونوں میں دوستی تھی، تاہم ابھیشیک نے ان کے آخری پیغامات کا جواب نہیں دیا تھا، ان میں کافی عرصے سے رابطہ نہیں تھا، پولیس کو شک ہے کہ خودکشی کی وجہ کوئی افیئر ہوسکتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں