این اے 71سیالکوٹ؛ ریحانہ ڈار کی انتخابی عذرداری پر سماعت 4مارچ تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی حلقے این اے 71سیالکوٹ سے ریحانہ ڈار کی انتخابی عذرداری پر سماعت 4مارچ تک ملتوی کردی .

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں این اے 71سیالکوٹ کے انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ہوئی،ممبر بلوچستان محمد شاہ جتوئی اور ممبر کے پی اکرام اللہ نے سماعت کی،درخواست گزار ریحانہ ڈار اور وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے .

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ ریٹرننگ افسران نے احکامات کے باوجود رپورٹ جمع نہ کرائی،ممبر الیکشن کمیشن نے کہاکہ ریٹرننگ افسران کی رپورٹ کا انتظار کرلیتے ہیں،الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت4مارچ تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں