بجلی ٹیرف میں اضافہ ,ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بحران شدت اختیار کر گیا

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) 3 ماہ میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 26 اور سہ ماہی ٹیرف میں 18 فیصد اضافے کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے . سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ٹیرف مزید 7.13 روپے بڑھانے کا عندیہ دے کر انڈسٹری میں مزید مایوسی پھیلا دی ہے .

"جنگ " کے مطابق پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق توانائی بحران کی وجہ سے 50 سپننگ ملز، 10 پروسیسنگ ملز جبکہ سینکڑوں ویونگ یونٹ پہلے ہی بند پڑے ہیں . جو ٹیکسٹائل ملز جزوی چل رہی ہیں موجودہ حالات میں وہ بھی بند ہونا شروع ہو گئی ہیں . صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کے لئے ایکسپورٹ انڈسٹری بالخصوص ٹیکسٹائل سیکٹر کو مسابقتی نرخوں پر بجلی و گیس کی فراہمی جاری رکھنا انتہائی ضروری ہے .

. .

متعلقہ خبریں