پیپلز پارٹی کے نومنتخب اراکین کا قیادت سے پنجاب میں وزارتیں لینے کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کے نومنتخب اراکین نے پارٹی قیادت سے پنجاب میں وزارتیں لینے کا مطالبہ کر دیا .

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پنجاب میں وزارتیں نہ لینے پر جیالے اراکین صوبائی اسمبلی نے تحفظات ظاہر کر دیئے، انہوں نے موقف اپنایا کہ ان کے پاس وزارتیں نہ ہوئیں تو کام کیسے کروائیں گے .

بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صرف جنوبی علاقوں سے صوبائی نشستیں جیت سکی ہے .

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مرکز میں حکومت سازی کیلئے معاملات طے پا گئے، 20 فروری کو شہباز شریف اور آصف زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف اور صدر مملکت کیلئے آصف زرداری دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں