حلف کے علاوہ پنجاب اسمبلی میں آج کوئی اورکارروائی نہیں ہوگی، اسپیکر
لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان نے کہا ہے کہ آج نومنتخب ارکان کے حلف کے علاوہ اسمبلی میں کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن فیصلہ کرلے اس کے مطابق ہم اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کا شیڈول دیں گے۔ ابھی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا بھی باقی ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے مزید کہا کہ آج نو منتخب ارکان کا حلف ہوگا۔ حلف کے علاوہ آج کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔