خیبرپختونخوا کے عوام مولانا سے پوچھتے ہیں ہمارا سودا کتنے میں کیا، فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام مولانا (جے یو آئی ف کے سربراہ، مولانا فضل الرحمٰن) سے پوچھتے ہیں کہ ہمارا سودا کتنےمیں کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اتحادیوں کو درست راستہ بتاتی ہے بلیک میل نہیں کرتی، مولانا اپنے انداز سیاست کا موازنہ دوسری سیاسی جماعتوں سے نہ کریں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی تاریخ ساز قربانیوں کی وجہ سے آج جمہوریت قائم ہے، بلاول بھٹو کو سب سے زیادہ عزیز آئین اور جمہوریت ہے۔اُنہوں نے حال ہی میں ہونے والے عام انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ گورنر اور وزیراعلیٰ مولانا کے منظور نظر تھے، دھاندلی کیسے ہوئی؟
فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت خود فیصلے کرتی ہے اور عوام کو ساتھ لے کر چلتی ہے، مولانا کسی اور کے اشارے پر دھرنا دیتے ہیں اور ختم کرتے ہیں۔