پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب


کراچی(قدرت روزنامہ) پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے . اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا .

ایوان میں پیپلز پارٹی کے رکن نادر مگسی نے رکنیت کا حلف اٹھالیا . پی ٹی آئی کے آزاد ارکان نے ایوان میں احتجاج کیا . انہوں نے اسپیکر ڈائس کے سامنے آکر دھاندلی زدہ الیکشن نا منظور کے نعرے لگائے . پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا .
رائے شماری میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے . مجموعی طور پر 148 ووٹ کاسٹ کیے گئے . مراد علی شاہ نے 112 اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی نے 36 ووٹ حاصل کیے .
گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے . پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر منتخب ہوگئے .

. .

متعلقہ خبریں