190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں قائم نیب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دوران سماعت عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے 6 مارچ کو گواہان کو طلب کرلیا۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں کل 58 گواہ موجود ہیں۔
نیب عدالت نے 6 مارچ کو 5 گواہوں کو سمن جاری کردئیے جن کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے۔