بلوچستان میں سیاحتی مقامات کی بحالی اشد ضروری ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ بلوچستان اپنے قدرتی حُسن اور تاریخی مقامات کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے کشش کا باعث بن سکتا ہے. سیاحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک وصوبے کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے سیاحت کے شعبے کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا. اس ضمن میں بلوچستان میں ٹوررزم انڈسٹری کے فروغ کیلئے سیاحتی مقامات کی بحالی اشد ضروری ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ یہاں پر آباد اقوام قدیم تہذیب وتمدن کے آمین ہیں. نئی نسل کو اپنے عظیم نوادرات اور باقیات سے روشناس کرایا جائے. گورنر ظہور احمد آغا نے کہا کہ سیاحت کو فروغ دیکر ہم سیاحوں کی توجہ بلوچستان کی خوبصورتی اور بالخصوص آثار قدیمہ کی جانب مبذول کراسکتے ہیں. انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اہل فکر وقلم گلوبل ویلیج میں اپنی قوم کی تہذیبی تشخص اور انسان دوستی پر مبنی اصل امیج کو اجاگر کریں. لہٰذا ضروری ہے کہ عوامی نکتہ نظر کے اعتبار سے ان کے سماجی تاریخ اور ارکیالوجیکل پہلوؤں کو سامنے لایا جائے. . .

متعلقہ خبریں