ملک کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے کوئی حکمرانوں سے بات کرنے کو تیار نہیں،غفور حیدری

قلات(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں میں اپنے ملک کے مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں وہ افغانستان کے مسائل حل کرنے میں لگے ہوئے ہیں ملک کی خارجہ پالیسی اتنی ناکام ہو چکی ہے کہ حکمرانوں سے کوئی بات کرنے کو تیار نہیں عمران نیازی نے الیکشن سے قبل عوام سے جو واعدے کئے تھے ایک بھی واعدہ پورا نہیں کیا عمران نیازی نے کہا تھا کہ پہلے دو مہینوں میں ملک میں بہتری آئے گی مگر تین سال گزرجانے کے باوجود بہتری کہیں بھی دیکھائی نہیں دیتی حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا . یہ بات انہوں گزشتہ روز اپنی رہائشگا ہ کوہنگ جامعہ اسلامیہ شاہ ولی اللہ میں میڈیا کے نمائیندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی .

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام سندھ کے رہنماء حافظ رب نواز چاچڑ حافظ عبدالمالک بروہی مولانا حافظ عبدالستار لہڑی صاحبزادہ مفتی محمدطیب حیدری اور دیگر بھی موجود تھے . سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ ملک دیوالیہ ہونے جارہی اور حکمران چین کی بانسری بجارہے ہیں حکمران ملک کو جھوٹ پر جھو ٹ بول کر چلارہے ہیں آنے والے دوسالوں میں ان نااہل حکمرانوں سے کوئی بہتری کی توقع نہیں بلکہ ملک مزید قرضوں کی تلے دب جائے گی انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمران ہر محاز پر بری طرح ناکام ہو گئے ہیں اپنے ملک کے مسائل تو حل نہیں کر سکتے چلے ہیں افغانستان کے مسائل حل کرنے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ اور ناہل حکمران پہلے اپنے گھر کے مشکلات اور مسائل تو دور کرے کہ شدید مہنگائی کی وجہ سے ملک افراتفری پھیلی ہوئی ہے لوگوں کے کاروبار بند ہو گئے ہیں اور حکمران چین کی بانسری بجارہے ہیں انہوں نے کہا افغان زندہ قو م ہے وہ اپنے مسائل خود حل کر سکتے ہیں حکمرانوں کوملکی مسائل پر توجہ دینی چاہئے انہوں نے کہا کہ ہماری خار جہ پالیسی اتنی ناکام ہو چکی ہے کہ کوئی ہماری بات سننے کے لئے تیار نہیں ہے ستر سالوں سے کشمیر کو اپنا شہ رگ کہا کرتے تھے موجودہ حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے آج ہم وہ شہ رگ کٹوا بیٹھے ہیں پاکستان دنیا میں تنہا ئی کا شکار ہو گئی ہے ہماری ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے کوئی ہمیں اہمیت نہیں دیتا ہے حکمران کب تک جھوٹ بول کر قوم کو طفلی تسلی سے کام چلائیں گے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کنٹینر پر چڑھ کہا کر تے تھے کہ جب پیٹرل مہنگا ہ ہو تا ہے تو وزیر آعظم چور ہے آج تین سالوں میں عمران خان نے چا رسو گنا مہنگائی کیا ہے تو اپنے آپ کو ڈاکو کہنا پسند کریں گے مہنگائی میں دن بدن اضافہ کیا جا رہا ہے لوگ دو وقت کی رو ٹی کے لئے محتاج ہو گئے ہیں لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں عمران نیازی دعویٰ کرتا تھاکہ وہ ایک کروڑ نوکریاں دیں گے مگر انہوں نے نوکریاں دینے کی بجائے لاکھوں لوگوں سے روزگار بھی چھین لیا ہے . . .

متعلقہ خبریں