کراچی(قدرت روزنامہ)اندرون سندھ میں جرائم پیشہ افراد کی جانب سے بڑے پیمانے پر افیم کی کاشت کا انکشاف ہوا ہے . پاکستان رینجرز سندھ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ مل کر خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے اندرون سندھ کے علاقے گوٹھ باجک، تھانہ غائبی ڈیرو میں مشترکہ اینٹی پوست آپریشن کرتے ہوئے 21 ایکڑ زمین پرکاشت کی گئی افیون کی فصل کو تلف کر دیا .
ترجمان کے مطابق مشترکہ آپریشنز میں 24 فروری سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 74 ایکڑ زمین پر کاشت کی گئی افیون کو تلف کر دیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں .
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں . آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا .