انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی تین سالہ دور حکومت میں ملک بحرانستان بن چکاہے ملک سیاسی معاشی دفاعی ہر لحاظ سے بحرانوں کاشکار ہیں مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر توڑ دی انہوں نے کہاکہ ملک پر علی بابا چالیس چوروں کا ٹولہ مسلط ہے آٹا چور چینی چور پیٹرول چور ادویات چور اور دیگر تمام چور کابینہ کا حصہ ہیں جبکہ ان سب کا سرپرست و سرغنہ عمران خان ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر فروش حکومت کشمیریوں کی امیدوں کاقاتل ہیں کشمیر کے معاملے پر مگرمچھ کے آنسو بہانے کی بجائیں قوم کو حقائق سے آگاہ کیا جائے پی ڈی ایم مولانافضل الرحمن کی قیادت میں قوم کو قابض اور نااہل حکومت سے نجات دلائیگی . انہوں نے کہا کہ عمران خان مافیا کے سامنے بے بس نہیں بلکہ ان کا پارٹنر اور سرپرست ہے، قوم کو بتایا جائے مافیاز کون ہے اپنی ناہلی چھپانے اور قوم کی آنکھوں میں دھول جونکنے کیلئے مافیا پر ملبہ ڈال کر بری الذمہ نہیں ہوسکتے، مافیاکے سامنے بے بس حکمران اقتدار کے اہل نہیں . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما و ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ سابق سینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ عمران خان مافیا کے سامنے بے بس نہیں بلکہ ان کا پارٹنر اور سرپرست ہے، قوم کو بتایا جائے مافیاز کون ہے اپنی ناہلی چھپانے اور قوم کی آنکھوں میں دھول جونکنے کیلئے مافیا پر ملبہ ڈال کر بری الذمہ نہیں ہوسکتے، مافیاکے سامنے بے بس حکمران اقتدار کے اہل نہیں انہیں مستعفی ہوجانا چاہیے . ان خیالات کااظہار انہوں پنڈی گھیب ضلع اٹک میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب اور وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا .
متعلقہ خبریں