کوئٹہ، یوٹیلٹی اسٹورز پر کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، شہری پریشان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ کے یوٹیلٹی اسٹورز پر صابن سمیت روزمرہ استعمال کی کئی اشیاء کی قیمتوں میں پانچ سے دس روپے اضافہ ہوا ہے جس پر شہری انتظامیہ کے فیصلے سے پریشان ہیں . یوٹٰیلٹی اسٹور عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں مگر روز بروز یہاں بھی چیزیں مہنگی ہورہی ہیں .

آٹا، چینی کے بعد اب فی کلو سرف کی قیمت میں 20 روپے، گھی اور تیل 17 روپے، صابن مختلف اقسام کے 5 سے 15روپے تک مہنگے ہو گئے ہیں . بازار میں 180روپے فی کلو ملنے والی مونگ کی دال یوٹیلٹی اسٹور پر 210 روپے میں مل رہی ہے . شہر کے مختلف علاقوں میں واقع یوٹیلٹی اسٹورز پر جہاں صابن سرف مہنگا ہوا ہے وہیں ان پر فروخت ہونے والا آٹا غیر معیاری ہونے کے سبب کھانے کے قابل نہیں، 20کلو کے تھیلے میں 5 سے 7 کلو چوکر ملا ہوا ہے، اب تو لوگ خریدا ہوا آٹا واپس کرنے پر مجبورہیں . یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق اشیاء مہنگی ہونے سے اب آمدنی دن بدن کم ہورہی ہے جس سے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے . . .

متعلقہ خبریں