صدر اور وزیراعظم مشاورت سے چاروں صوبوں میں گورنر لگائیں گے، مراد علی شاہ


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صدر اور وزیراعظم مشاورت سے چاروں صوبوں میں گورنر لگائیں گے۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صدر کے لیے آصف زرداری سے بہتر کوئی چوائس نہیں ہوسکتی، وہ بطور صدر ماضی میں سب کو ساتھ لے کر چلے۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے پارلیمنٹ کو اختیارات دیے۔ واضح رہے کہ صدارتی امیدوار آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی ہائیکورٹ میں جمع کرادیے گئے ہیں۔