صدارتی الیکشن کیلئے 7 امیدوار، کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں صدارتی الیکشن کے سلسلے میں امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا . ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی .


صدارتی انتخابات کے لیے 7 امیدوروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی . الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی اور اتحادیوں کے امیدوار آصف علی زرداری کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی .
ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی کی . الیکشن کمیشن میں آزاد امیدواروں عبدالقدوس، اصغر علی مبارک، سرفراز قریشی کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوئی .
ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے آزاد صدارتی امیدوروں اقتدار حیدر اور ایاز فاروقی کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی مکمل کی .

. .

متعلقہ خبریں