خیبرپختونخوا میں رمضان پیکج سے متعلق پلان تیار


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج سے متعلق پلان تیار کر لیا۔وزیر خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور رمضان پیکج سے متعلق باضابطہ اعلان کریں گے۔
ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ رمضان پیکج کے لیے مجموعی طور پر ساڑھے 8 ارب روپے مختص کیے ہیں، رمضان پیکج سے 6 لاکھ 37 خاندان مستفید ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ فی خاندان کو 10 ہزار روپے کے چیکس دیے جائیں گے، رقوم کی ادائیگی احساس پروگرام کے تحت کی جائے گی۔