اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے پر مشاورت کی ہے . مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ن لیگ کی سینئر قیادت نے شرکت کی .
اجلاس کے دوران نواز شریف نے وزیرِ اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جلد کابینہ تشکیل دیں اور منشور پر عمل درآمد شروع کریں، پہاڑ جیسے چیلنجوں کا سامنا ہے، عوام کو ہم سے بہت توقعات ہیں، مہنگائی میں کمی ناگزیر ہے .
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کرنے پر مشاورت ہوئی .
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری کے صدر منتخب ہونے کے بعد ان سے پھر گزارش کروں گا . ذرائع نے بتایا کہ غیر رسمی مشاورت میں اہم قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .