’ نگہبان رمضان پیکج‘ کی ترسیل میں شکایات پر وزیراعلیٰ پنجاب برہم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ نگہبان رمضان پیکج‘ کی ترسیل کے معاملے میں شکایات ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری انڈسٹریز پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ’نگہبان رمضان‘ پیکج کی ترسیل کیلئے قائم صوبائی کنٹرول روم کا دورہ کیا اس موقع پر شکایات ملنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شکایت ملی ہے کہ کسی شادی ہال میں بلا کر راشن دیا گیا ہے
وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری اورسیکرٹری انڈسٹریز پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے حکومت کے تمام احکامات ہوا میں اڑادیے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا رمضان نگہبان پیکچ کی گھروں میں ترسیل کی وجہ یہ تھی کہ لوگوں کولائنوں میں نا لگنا پڑے، کسی بھی قسم کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے
مریم نواز نے افسران کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جوشخص بھی اپنے کام کا 100 فیصد نہیں دیتا اس کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔