منڈی بہاؤالدین کی بھینس نے 24 گھنٹوں میں37 کلو دودھ دےکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا


منڈی بہاؤالدین(قدرت روزنامہ)منڈی بہاؤالدین کی نیلی راوی نسل کی مستانی بھینس نے 24 گھنٹوں میں37 کلو دودھ دےکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کی بھینس کے پاس تھا جس نے 24 گھنٹوں میں32 کلو دودھ دیا تھا۔گوجرانوالا کے نجی ہوٹل میں عالمی ریکارڈ قائم کرنے والی بھینس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کا انعقاد پاکستان بفیلو بریڈر ایسوسی ایشن نے کیا، بھینس کے مالک افتخار احمد باگڑی کو ایک لاکھ روپے انعام اور ٹرافی بھی دی گئی۔