سندھ

ٹھٹہ کے قریب کشتی ڈوبنے کا واقعہ، ایک اور لاش مل گئی، تعداد4 ہوگئی


کراچی(قدرت روزنامہ)ٹھٹہ کےقریب کشتی ڈوبنے سےلاپتہ ایک اور ماہی گیرکی لاش مل گئی، جاں بحق ماہی گیروں کی تعداد 4 ہوگئی۔
خیال رہے کہ پانچ روز قبل ابراہیم حیدری سے شکار کے لیے گہرے سمندر میں جانے والی آل اسد نامی کشتی تیز ہواؤں کے باعث الٹ گئی تھی۔حادثے میں کشتی میں سوار 45 ماہی گیر ڈوب گئے تھے، جن میں سے31 کو بچالیا گیا تھا۔14 ماہی گیر لاپتہ تھے جن میں سے 4 کی لاشیں مل گئی ہیں اور باقی 10 لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔تمام لاپتہ ماہی گیروں کا تعلق کراچی سے ہے۔ان کی تلاش کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پاک نیوی ،میری ٹائم سکیورٹی اور ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی مدد حاصل کی ہے۔میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک نیوی کے تعاون سے 4 ماہی گیروں کی لاشیں تلاش کرلیں ہیں، 100گھنٹے سے زائدکی جدوجہد کے بعد لاشیں حجامڑو کریک سے ملیں۔پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ نیوی اور مقامی ماہی گیروں کے تعاون سے لاپتہ مزید ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں