پشین: آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق، 50 جانور ہلاک


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے سرانان میں رات گئے 3 مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے .
لیویز ذرائع کے مطابق سرانان کیمپ میں خانہ بدوشوں کے جھونپڑی پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 جھونپڑیاں جل گئیں .


ذرائع کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے 50 جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں .
مغربی سسٹم جنوب اور شمال سے بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے، شمال بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری ہوئی .
پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے ساحلی اور شمال بالائی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، مغربی سسٹم سے پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقے زیر اثر آگئے ہیں .
دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 اور چترال میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے .
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپخونخوا کے بالائی اضلاع میں 13 مارچ سے بارشیں متوقع ہیں .

. .

متعلقہ خبریں