بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں دبئی میں ڈنر ، 35 ممالک میں تنظیم سازی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا


دبئی (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن یواےای کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل افئیرز کے نائب صدر اور چیف کوارڈنیٹر بیرسٹر امجد ملک کے اعزاز میں دبئی کے فائیو سٹار ہوٹل میں ڈنر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے ممبران، سوشل میڈیا ونگ، تجارتی ونگ، یوتھ ونگ، یونٹس کے صدور، خواتین ونگ، تجارتی ونگ، منیارٹی ونگ، جنرل سیکرٹریز اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی-
مہمان خصوصی بیرسٹر امجد ملک کا پاکستان مسلم لیگ ن یواےای کے صدر محمد غوث قادری، چیئرمین مصطفے مغل اور راجہ ثاقب محمود نے پھولوں سے شاندار استقبال کیا ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے ملک دوست محمد اعوان نے کیا۔ موقع پر محمد غوث قادری، مصطفے مغل، فرزانہ کوثر، عبد المجید مغل اورعامر سہیل گھمن نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز جو کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی وزیرا علیٰ پنجاب اور میاں محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہو نے پر مبارکباد پیش کی اور بیرسٹر امجد ملک کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی 35 ملکوں میں تنظیم سازی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا- بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ تمام سفارتخانوں میں سے بیرون ملک نمائندگی کیلئے ڈیسک دیئے جائیں ۔ غلام محی الدین نے بیرسٹر امجد ملک سے بات چیت کرتے ھوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کےلئے یہاں اعلی تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے-
تقریب میں محمد شہزاد بٹ، چوہدری عامر بشیر، حاجی محمد نواز، شوکت بٹ، غلام محی الدین، عرفان باجوہ، ڈاکٹر فوزیہ، رانا معظم ، عرفان اقبال طور، چوہدری عبد الغفار، عامر منہاس، چوہدری شہبازغفار، راشد الطاف، اعظم گل، عدنان طور، خرم رشید، جمیل بنگیال، چوہدری عبد الرزاق، شہزاد ڈوگر، محمد نعیم، عامر بھٹی، سلمان خان، راجہ جہانزیب اور راجہ ابو بکر کے علاوہ دیگرلوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی-

Recent Posts

کے الیکٹرک بے لگام گھوڑا اور آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک ایک بے…

13 mins ago

سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر…

22 mins ago

بابراعظم نے ٹی 20کرکٹ میں روہت شرما سے اہم اعزاز چھین لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رنز کی دوڑ میں…

28 mins ago

ریاست لوگوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، پشاور ہائی کورٹ

پشاور(قدرت روزنامہ) لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے…

31 mins ago

بجٹ سے پہلے حکومت نے پیٹرول کے حوالے سے کیا فیصلہ کرنا ہے ۔۔؟ مصدق ملک نے کھل کر بتا دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجٹ سے پہلے…

35 mins ago

چیئرمین پی سی بی سے وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کی ملاقات، ایشین چیمپئن شپ میں کامیابی پر15لاکھ کا چیک دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے ایشین چیمپئن شپ میں…

38 mins ago