عطا تارڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھال لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
وزارت اطلاعات میں اپنے دفتر آمد پر وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد سمیت وزارت کے دیگر اعلیٰ افسران نے وفاقی وزیر کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے دروازے صحافی برادری کے لیے کھلے رہیں گے۔ ملک میں مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دینے اور حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے میڈیا کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے، اس کردار کو بہتر طریقے سے نبھانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ عطا اللہ تارڑ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور حلقہ این اے 127 لاہور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایوان صدر میں بحیثیت وفاقی وزیر حلف اٹھانے کے بعد آج سے وزارت اطلاعات میں اپنی ذمے داریاں سنبھالی ہیں۔

Recent Posts

نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…

1 min ago

سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…

7 mins ago

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

1 hour ago

پی ٹی آئی کا احتجاج کوئی چیلنج نہیں، یہ کال خود ان کے لیے نقصان کا باعث بنے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

2 hours ago