لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے گجرات کے صوبائی حلقہ پی پی 32 کی نشست سےضمنی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا .
یاد رہے کہ پی پی 32 کی نشست مسلم لیگ ( ق ) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے اوورسیز چوہدری سالک حسین کے ایم این اے بننے سے خالی ہوئی ہے .
سٹی 42 نیوز کے مطابق پرویز الٰہی فیملی کے افراد نے پرویز الہیٰ سے جیل میں ملاقات کر کے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات پر دستخط بھی کروا لیے ہیں . یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے .
. .