سینیٹ الیکشن؛ 48 نشستوں کیلیے کاغذات نامزدگی آج اور کل جمع ہونگے
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی آج اور کل جمع کروائے جا سکیں گے۔
سینیٹ کی پنجاب اور سندھ کی 12، 12، بلوچستان اور کے پی کے کی 11 گیارہ نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے۔ اسلام آباد سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔
چاروں صوبوں سے سینیٹ کی 7 ،7 جنرل، دو 2 ٹیکنوکریٹ اور 2خواتین کی 2،2 نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔پنجاب اور سندھ سے ایک ایک اقلیتی نشست پر بھی انتخاب ہو گا جبکہ اسلام آباد سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہو گا۔
سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی 4 جبکہ ن لیگ اور جے یو آئی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوچکی ہیں۔