79 سالہ اداکار پر 2022 میں ایک خاتون کے ساتھ دو بار جنسی ہراسانی کا الزام لگایا گیا تھا، تاہم اداکار نے ان الزامات کی تردید کردی . واقعہ اس وقت ہوا جب 2017 میں اداکار ایک تھیٹر پرفارمنس کے لیے دیہی علاقوں میں مقیم تھا . او پیونگ سو کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے، سزا کے خلاف اپیل کرنے کے لیے ان کے پاس 7 دن ہیں . میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار پر 2022 میں فرد جرم عائد کی گئی تھی، اس سے قبل استغاثہ نے انہیں ایک سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا . او پیونگ سو کون ہیں؟ ’اسکویڈ گیم‘ 9 حصوں پر مشتمل تھرلر ڈسٹوپین سیریز ہے جس کی کہانی ان لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو 45.6 بلین وون یعنی 38.31 ملین ڈالر جیتنے کے لیے جان لیوا کھیل کا حصہ بنتے ہیں . سیریز کا پہلا سیزن 2021 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس کے بعد اس نے مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے تھے، اب بتایا جارہا ہے اس سیریز کا دوسرا سیزن بھی جلد ریلیز کیا جائے گا . سیریز ریلیز ہونے کے اگلے سال ہی اداکاری او وہ پہلے جنوبی کوریائی اداکار بن گئے جنہوں نے مقابلے میں سب سے عمر رسیدہ اداکار کا کردار کے لیے گولڈن گلوب ایوارڈ جیتا تھا . خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق او پیونگ سو کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی وجہ سے پیدا ہونے والے تنازع کے بعدا نہیں جنوبی کوریا میں آنے والی فلم سے ڈراپ کر دیا ہے . جنوبی کوریا میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ویمن لنک نے او کو سزا کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے او پر زور دیا کہ وہ متاثرہ خاتون سے معافی مانگیں . تنظیم کی ایکس پوسٹ کے مطابق ’مدعا علیہ ماضی میں تھیٹر میں جنسی تشدد میں ملوث ہونے والے دوسرے لوگوں کی طرح دکھائی دیتے ہیں، جنہوں جنسی تشدد کو ’رعایت‘ اور ’دوستی‘ کا نام دے کر اسے چھپانے کی کوشش کی . ‘ . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر 2021 میں جنوبی کوریا کی مشہور سیریز ’اسکویڈ گیم‘ کے اداکار او پیونگ سو (O Yeong-su) کو جمعے کو جنسی ہراسانی کے جرم میں قید کی سزا سنا دی گئی، تاہم سزا کو معطل کر دیا گیا .
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جنوبی کوریا کی سوون ڈسٹرکٹ کورٹ نےاداکار کو 8 ماہ قید کی سزا سنائی اور اسے 2 سال کے لیے معطل کر دیا .
متعلقہ خبریں