صحافی اسد طور کو جیل سے رہا کردیا گیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) گرفتار صحافی اسد طور کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے ۔

اسلام آباد کی عدالت نے صحافی اور یوٹیوبر اسد طور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق سپیشل جج سینٹرل ہمایوں دلاور نے اسد طور کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی ، عدالت نے 5 ہزار کے مچلکوں کےعوض اسد طور کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ، اس موقع پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کی جانب سے بھی اسد طور کی درخواست ضمانت پر مخالفت نہیں کی گئی۔اسد طور کے وکلاء ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے ۔دوران سماعت کیس کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت ، ایف آئی اے سپیشل پراسیکیوٹر سیداشفاق حسین شاہ عدالے کے روبرو پیش ہوئے ، اسد طور کے وکلاء نے عدالت میں سپریم کورٹ کی آبزرویشن جمع کروائی، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ یہ آبزرویشن درست ہے ؟ایف آئی اے سپیشل پراسیکیوٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاں یہ آبزرویشن درست ہے ۔

Recent Posts

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلے آئی ٹی سٹی…

2 mins ago

1973کا آئین نہیں مانا گیا تو ہم نئے معاہدے کی بات کریں گے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے…

23 mins ago

ہم بلوچستان کی معدنیات کے مالک ہیں، کسی کو بیچنے نہیں دیں گے، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے کہاہے کہ پاکستان کوبچاناہے…

25 mins ago

پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ مال بردار گاڑیوں کیلئے کھولنے کے احکامات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ کو مال بردار گاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھولنے کے…

54 mins ago

گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت…

59 mins ago

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

1 hour ago