پاکستان کی ناموراداکارہ قرآن کی حافظہ نکلیں۔۔۔انکشاف سے ہلچل مچ گئی

(قدرت روزنامہ)جی ہاں میں حافظِ قرآن ہوں: غنا علی کا انکشاف اداکارہ و فیشن ماڈل غنا علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ قرآن کی حافظہ ہیں۔گزشتہ روز اداکارہ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جہاں ان کے چاہنے والوں نے شادی سے لے کر ذاتی نوعیت کے سوالات پوچھے۔ایک صارف نے پوچھا کہ کیا آپ حافظِ قرآن ہیں؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ جی ہاں! میں ہوں۔غنا سے پوچھا گیا کہ آپ نفرت کرنے والوں سے کس طرح ڈیل کرتی ہیں، اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ میں انہیں ڈیل ہی نہیں کرتی، ان کی نفرت سے میرا کوئی لینا دینا نہیں
ہے۔اداکارہ نے شادی کے بعد کی زندگی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میری زندگی بہترین ہے، ظاہر سی بات ہے آپ کو بڑی تبدیلیوں سے گزرنا پڑتا ہے لیکن میں بہترین حسِ مزاح والے شخص کو پاکر خوش ہوں۔غنا علی سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ اپنے شوہر کو دبلا ہونے کا کہتی ہیں؟ اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ نہیں کیونکہ وہ مجھے ایسے ہی اچھے لگتے ہیں، میں نہیں چاہتی کہ وہ اپنا وزن کم کریں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شوہر بالکل بھی سخت نہیں ہیں لیکن کچھ دائرہ کار ہیں، جب آپ اپنی زندگی کسی کے ساتھ شیئر کرتے ہیں تو اس کی عزت کرنا ضروری ہوتا ہے۔

Recent Posts

فیصل آباد، 2 بیویوں اور4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے شخص کا ’’سوسائیڈ نوٹ‘‘ مل گیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)2 بیویوں اور 4 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرنیوالے شخص سے متعلق…

3 mins ago

سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے ، سوناکشی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ سوناکشی نے کہا کہ سلمان خان کے مزاج میں بھرپور تضاد ہے…

6 mins ago

صدر زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر ٹیکس…

24 mins ago

معروف کامیڈین بھارتی سنگھ ہسپتال منتقل

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کروادیا…

30 mins ago

متوفی شخص کے فنگر پرنٹ سے موبائل کھولنا جائز ہے یانہیں؟ فتویٰ آگیا

کویت سٹی(قدرت روزنامہ)کویت میں وزارت اوقاف کے شعبہ افتیٰ نے فتویٰ جاری کیا ہے جس…

40 mins ago

نواز شریف نے گندم سکینڈل پر وزیراعظم کو طلب کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے گندم سکینڈل پر وزیراعظم…

48 mins ago