مستونگ میں سیکیورٹی چوکی پر پھینکا گیا بم مسجد کے احاطے میں جا گرا

مستونگ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کیڈٹ کالج کراس پر سکیورٹی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا ہے .

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے سیکیورٹی چوکی پر پھینکا گیا دستی بم مسجد کے احاطہ میں گر کر پھٹ گیا تاہم، دھماکے کے وقت مسجد میں کوئی موجود نہیں تھا .

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے کوئی نقصان نہیں ہوا .

دوسری جانب بنوں میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، پولیس اور حملہ آوروں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا . پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل سب ڈویژن وزیر تھانہ اتمانزئی کی حدود میں پیش آیا ہے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا .

پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے، حملے میں پولیس وین کو نقصان پہنچا ہے، پولیس نے علاقہ گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا .

. .

متعلقہ خبریں